Saturday, July 18, 2020

آزاد کشمیر جماعت اسلامی کے پانچویں امیر اور جمہوری روایات۔ اسعدفخرالدین

جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت و بلتستان کے نئے امیر کی حلف برادری کی تقریب آج مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ 
دونوں سابق امراء جماعت اسلامی کی شرکت اور نو منتخب امیر کو دعائے استقامت دی۔
کیا یہ کسی دوسرے جماعت میں ممکن ہے، گروپنگ، لابی، ایک دوسرے کی ذات پر کیچڑ اچھالنا ، جتھے بازیاں ، بیانات، بلیک میلنگ اور نہ جانے کیا کیا  اور غضب تو یہ اب تو ڈائریکٹ سیلکشن ہوتی ہے۔
الحمد اللہ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے جس میں شورائیت کا نظام ہے۔یونین کونسل سے امیر تک کا انتخاب اراکین کرتے ہیں  مولانا عبدالباری صاحب ، کرنل رشید عباسی صاحب، عبدالرشید ترابی صاحب، اعجاز افضل صاحب اور اب ڈاکٹر خالد خان صاحب میں سے کوئی بھی رشتہ دار یا فیملی ممبر نہیں۔
الحمد اللہ یہ تنظیم اراکین جماعت کی ہے جو اپنی قیادت خود چنتی ہے اور اس کا اپنا الیکشن کمیشن اور انتخابی شاد و شفاف طریقہ ہے۔
کاش میرے وطن کی سب پارٹیوں میں یہ طریقہ رائج ہو جہاں احتساب، چناؤ  اور جمہوری روایات اتنی مستحکم ہوں کہ  قیادت کو ملک کا وزیر اعظم بننے کے بھی بیساکھیوں کا سہارا نہ لینا پڑے 
اسعد فخرالدین 




مکمل تحریر >>