خواجہ آصف جُھوٹ نہ بول
تو ہے کاذب ٹولے سے
سچ پر آگ بگولے سے
تیرے ہر فقرے میں جھول
خواجہ آصف جھوٹ نہ بول
نظرئیے کے تم غدار
بدکرداری ہے کردار
بکتے ہو تم اَول و فَول
خواجہ آصف جھوٹ نہ بول
کافرِ اعظم کِس نے کہا
غور سے پڑھ تاریخ اُٹھا
نامعقول ہے تیرا قول
خواجہ آصف جھوٹ نہ بول
ہم تو فتویٰ ساز نہیں
تجھ سے تہمت باز نہیں
ہم ہیں ترازو ، پورا تول
خواجہ آصف جُھوٹ نہ بول
گالیاں بکنے والے تم
کرتوتوں کے کالے تم
قومی خزانہ کر گئے گول
خواجہ آصف جُھوٹ نہ بول
تم اولاد اندھیروں کی
پیداوار لٹیروں کی
قوم کے ھاتھوں میں کشکول
خواجہ آصف جُھوٹ نہ بول
عقل گئی ہے چرنے گھاس
لب پہ ہر دم ہے بکواس
تجھ سے آلودہ ماحول
خواجہ آصف جُھوٹ نہ بول
(افضال صدیقی)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔