Thursday, July 9, 2020

فاطمہ جناح اور مولانا مودودی رح

جماعت اسلامی کو مولانا مودودی کی اس مثال سے سیکھتے ہوئے اب آگے بڑھنا چاہیئے. 

یہ وہی خاتون ہیں نہ جن کا مولانا مودودی نے انتخابات میں ساتھ دیا تھا؟
اوگینزا یا نیٹ کا دوپٹہ اوڑھتی تھیں شاید.

"محترمہ فاطمہ جناح میں اسکے علاوہ کوئی برائی نہیں کہ وہ ایک خاتون ہیں اور ایوب خان میں اسکے علاوہ کوئی اچھائی نہیں کہ وہ ایک مرد ہیں"

یہی کہا تھا مولانا مودودی  نے.
اس جملے میں ہے تو بہت کچھ مگر صرف سمجھنے والوں کے لیے. اس لیے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں. 

 مولانا مودودی نے جماعت اسلامی کو تو عملی راہ دکھا دی تھی. جو کہ آج بھی مشعل راہ ہو سکتی ہے.

اور آج بھی جماعت اسلامی کے لوگ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں. یقین جانئیے مولانا کے نقش قدم سے انحراف نہیں ہو گا.
جماعت اسلامی خود بھی اپنا سیاسی ونگ الگ کر سکتی ہے... اور اگر جماعت ایسا نہیں کرتی... نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے.. کے اصول پر قائم رہتی ہے تو مولانا مودودی کے نظریے پر ایک پارٹی اور بھی بن سکتی ہے. 

آج ضرورت بھی ہے اور میدان میں نئے کھلاڑیوں اور نئی ٹیم کی جگہ بھی ہے.

وہ لوگ جو اس ائیڈیا کو انتہائی غرور سے مسترد کرتے ہیں ... کہتے ہیں کہ آج تک جماعت اسلامی سے جو الگ ہوا وہ کامیاب نہیں ہوا. تو وہ کیوں نہیں سپورٹ کرتے مولانا مودودی کے نظریے کی ایک اور پارٹی کو جو ان کے اپنے ہی لوگ بنائیں. 
آپ سپورٹ کریں گے، مخالفت نہیں کریں گے تو ضرور کامیاب ہو گی یہ نئی پارٹی یا نیا سیاسی ونگ. 
آپ کیوں چاہیں گے کہ یہ نئی پارٹی ناکام ہو اور آپکی بات سچی ہو جائے؟ یہ کیسی سوچ ہے؟

اگر کچھ لوگ اس میدان میں آگے آئے ہی تھے تو جماعت نے کیوں انہیں ناکام ہونے دیا؟ کیوں گرنے دیا؟ یہ کیوں نہیں سوچا کہ ہم تو ناکام ہیں انہیں تو سپورٹ کریں. ناکامی کا یہ اعتراض تو آپ سے بنتا ہے... 

بحرحال تاریخ کا وہ دور جب فاطمہ جناح اور مولانا مودودی نے ملکر ایک ملٹری آمر سے مقابلہ کیا ہمیں آج سبق سکھانے کے لیے کافی ہونا چاہئے. 

ملک میں لیڈرشپ کا فقدان ہے. مذہبی جماعت کی جگہ نہیں لیکن ایک دائیں بازو کی جماعت میدان میں آ کر میدان مار سکتی ہے. اسکی ضرورت تو اتنی ہے کہ ہم ایک لمحہ جو ضائع کریں اس ضرورت کو پورا کرنے میں،  وہ بھی ہم پر بوجھ ہونا چاہیے. 
اور اگر اس بوجھ کے ساتھ آپ جماعت کے لوگوں کو اچھی نیند آتی ہے تو شاید ہم میں سے کچھ لوگ غلط جگہ اپنا وقت برباد کر رہے ہیں. آپ سے غلط امیدیں لگا بیٹھے
ہیں .

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔