Wednesday, March 24, 2021

آپ چاہیں تو بنام تحریک انصاف ۔شمس الدین امجد

“آپ چاہیں تو”

زندگی بھر اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دینے کے بعد اس کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار کے مزے لوٹ اور بخوشی سلیکٹڈ کہلا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ لائن میں لگ کر  آرمی چیف کو ایکسٹینشن دے سکتے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے قوانین اکٹھے منظور کروا سکتے ہیں، اور اس کےلیے پارلیمانی روایات بھی توڑ سکتے ہیں۔

اور

آپ چاہیں تو

پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو سے اتحاد کرکے اسے سپیکر بنا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

جسے چپڑاسی نہیں رکھنا تھا اسے وزیرداخلہ جیسے اہم عہدے سے نواز سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

جو قاتلوں کا گروہ تھا اور جن کے ساتھ کبھی میز پر نہیں بیٹھنا تھا، ان کا شمار نفیس لوگوں میں کرکے وزارتیں بانٹ سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

سندھ میں وڈیرہ شاہی کی دوسری شکل جی ڈی اے سے اتحاد بنا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو 

موقع پرستوں کے طور پر معروف لوگوں کو 'باپ' میں اکٹھا کروانے کے بعد ان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

سیاسی مسافروں کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل کروا کر اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو 

آزاد امیدواروں کو کبھی پارٹی میں نہ لینے کا اعلان اور ان کو ووٹ نہ دینے کی تاکید کرکے پھر انھیں جہازوں میں بھر بھر کر پارٹی میں لا اور ان کی بےساکھی پر حکومت بنا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

ایک درجن پارٹیوں سے اتحاد بنا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

دوستوں کو نوازنے کے لیے 50 رکنی کابینہ بنا سکتے ہیں، اور عہدوں کی بندر بانٹ میں پچھلوں کو مات دے سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

آپ کی چھتری تلے چینی مافیا، آٹا مافیا، پیٹرول مافیا، سیمنٹ مافیا سمیت مافیاؤں کے مافیا پرورش پا سکتے ہیں

اور

آپ چاہیں تو 

آصف زرداری اور پرویز مشرف اور نوازشریف کے وزرا سے اپنی کابینہ بھر سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

تو آصف زرداری کے ساتھ میں لائن لگ کر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کروا سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

سینیٹ الیکشن کے لیے پختونخوا سے پنجاب تک ن لیگ سے اتحاد کر سکتے ہیں

اور

آپ چاہیں تو

اپنے دائیں بائیں چوروں مافیاؤں کو کھڑا کر سکتے ہیں، اور ایک عہدے سے کرپشن کا الزام لگا کر نکالنے کے بعد اس سے اچھے عہدے سے نواز سکتے ہیں

آپ چاہیں تو

50 لاکھ مکانات اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے اعلانات کرکے ان سے مکر سکتے ہیں

آپ چاہیں تو 

آئی ایم ایف کے بجائے موت کو ترجیح دینے کا اعلان کرکے اس کے در پر سجدہ ریز ہو سکتے ہیں

اور

آپ چاہیں تو

مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگ کر اسے کشمیر فروخت کرکے کشمیر فروش بن سکتے ہیں

آپ چاہیں تو 

اس کشمیر فروشی کے بعد مودی سے خطوط اور پیار محبت کی پینگیں بھی بڑھا اور جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں

اور

آپ چاہیں تو

آپ چاہیں تو 

آپ چاہیں تو 

کی ایک لمبی داستان ہے۔ کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں۔

۔

اور ہاں! آپ کے شیرو چاہیں تو

اس سب سے آنکھیں بند کرکے دوسروں پر غرا سکتے ہیں

از شمس الدین امجد

مکمل تحریر >>

کرونا کی تیسری لہر، ہسپتالوں کی صورت حال، حکومتی اقدامات ۔ڈاکٹر منہم اقبال پمز اسلام آباد

کووڈ کی تیسری لہر جاری ہے ، گزشتہ کچھ دنوں میں اپنے جاننے والوں یا کسی ریفرنس سے رابطہ کرنے والے مریضوں کے لئے بیڈز کے انتظام کے لئے راولپنڈی اسلام آباد کے کئی سرکاری و پرائیویٹ ہاسپٹلز میں موجود دوستوں سے رابطہ کیا ہے ۔

تقریبا تمام ہی ہاسپٹلز اپنی کیپیسٹی سے زیادہ مریض داخل کر چکے ہیں ، پمز کی ایمرجنسی میں ابھی 25 30 مریض مختلف وارڈ میں داخلے کے منتظر ہیں ۔ انتہائی کوششوں کے باوجود بیڈز کی فراہمی ممکن نہیں ہو پارہی ۔

صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے ، ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت نے بھی ویکسینیشن کے معاملہ میں یا ہاسپٹلز کی capacity building کے حوالہ سے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے ۔جبکہ عوام میں بھی تاحال ایسے افلاطون پائے جا رہے ہیں جو کووڈ کے وجود سے ہی انکاری ہیں ۔

بہرحال باقیوں کی چھوڑیں ، اپنے پیاروں کی خاطر ہر ممکن احتیاط ضرور کریں ۔اگر بے احتیاطی کے سبب آپ اپنے کسی عزیز کی موت کے carrier بنے تو شاید تاحیات آپ خود کو ملامت کرتے رہیں ۔

باقی کسی انفیکشن ، زندگی و موت کا حتمی اختیار اللہ رب العالمین کے پاس ہے ، اسی سے لو لگائیے ۔ توبہ کیجئے ، رجوع الی اللہ آپ میں اعتماد کی قوت ، اطمینان و سکون ، مثبت سوچ ، نیک گمان  اور ان کے نتیجے میں مدافعتی نظام میں طاقت پیدا کرتا ہے ۔

مکمل تحریر >>

Tuesday, March 23, 2021

میرا چور زندہ باد۔ تحریر شمس الدین امجد

 میرا چور زندہ باد

۔

میں خود تو چوروں کی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں، حمایتی بھی چور کا ہوں، ووٹ بھی چور کو ہی دیا ہے، آئندہ بھی اسی کو یا اسی جیسے کو دوں گا۔ سوشل میڈیا پر دن بھر وکالت بھی چوروں کی کرتا ہوں، آئندہ بھی کرتا رہوں گا

۔

ہم چور ہیں، آپس میں اتحاد بھی کریں گے، الیکشن بھی ساتھ لڑیں گے، جلسے جلوس بھی نکالیں گے، موقع ملے گا تو بہن بھائی بن جائیں گے، ایک دوسرے کو ہار پہنائیں گے، اپنے امیدوار کو مشترکہ طور پر صوبائی اسمبلی سے قومی اسمبلی اور سینیٹ تک ووٹ دیں گے اور منتخب کروائیں گے

۔

بس میں ہی جمہوری ہوں، تم چور ہو ، تم فلاں کے آلہ کار ہو۔ دل کرے گا تو 90 کی دہائی سے آج تک جب چاہوں گا جس سے چاہوں گا ملوں گا، اور پھر میری مرضی نہ ہوگی تو تعلق توڑ دوں گا۔ چاہوں گا تو سیاسی جماعتوں سے مل کر جمہوری کہلاؤں گا اور چاہوں گا تو مقتدر قوتوں سے مل کر وہی اقتدار کرسی کا کھیل کھیلوں گا۔ یعنی کہ دیگر جماعتوں کو اتحادی بنا کر، ان کے زور پر ان کا ڈراوا دے کر ڈیل بھی کروں گا، ڈھیل بھی لوں گا، اور لازمی طور پر سلطانی جمہور کا چیمپئن بھی رہوں گا

۔

ہاں! مگر دیکھو کہ کوئی میرے جیسا کبھی تمھارے دروازے پر آئے تو اس سے  ملاقات نہیں ہونی چاہیے کہ یہ میری طبع نازک پر گراں گزرتا ہے۔ میرے دادا کے بھائی کے بھتیجے کے ماموں بھی اسلامی تحریک کا حصہ تھے، اور میں نے تب یہ خواب دیکھا تھا کہ خود تو چوروں کا ساتھی رہوں گا، مگر تمھارے لیے اخلاق و اصول کا کوڑا برساتا رہوں گا۔

مکمل تحریر >>

Monday, March 22, 2021

پاکستان آزادکشمیر کو ایک آزاد ملک کے طور پر قبول کر لیتا ہے۔ اب آگے کیا ہو گا ؟ تحریر ڈاکٹر اظہر فخرالدین

آئیے فرض کرتے ہیں کہ پاکستان آزادکشمیر کو ایک آزاد ملک کے طور پر قبول کر لیتا ہے۔

اب آگے کیا ہو گا ؟ 

کیا ہمارے قوم پرست دوست ہمیں سمجھائیں گے کہ آزاد  جموں و کشمیر سے ڈوگرہ دور کی ریاست جموں و کشمیر تک کا سفر کیسے طے ہوگا (ریاستی وحدت!!)؟

آئیے گلگت بلتستان سے آغاز کریں۔ جی بی گلاب سنگھ اور رنبیر سنگھ نے سفاکانہ طاقت کا استعمال کرکے قبضہ میں لیا تھا۔ 1863 میں وادی یاسین میں ہونے والے قتل عام کے بعد ڈوگرا صرف دریائے سندھ کے پار علاقوں پر قبضہ جمانے کے قابل ہوے۔ ہمارے قوم پرست جی بی کو واپس حاصل کرنے کا کیا  منصوبہ رکھتے ہیں؟ واضح طور پر ، جی بی کے اکثریتی لوگ اپنے آپ کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔ ہم انھیں دوبارہ سے کشمیری کیسے۔ بنائیں گے؟ 

بھارتی مقبوضہ کشمیر:وادی کشمیر پر قبضہ ختم کرنے کا کیا منصوبہ ہے؟ ہمارے پاس ہندوستان کو وادی کشمیر سے رخصت ہونے پر راضی کرنے کا کیا منصوبہ ہے؟ آزاد کشمیر بحثیت ایک آزاد ملک کے پاس ایسی کون سی طاقت ہو گی جس کے زریعے وہ بھارت یا دنیا پر دباؤ ڈال کر یہ مسئلہ حل کروائے گا؟ ایسا کیا leverageہو گا  جو پاکستان، ایک ایٹمی قوت، کے پاس نہیں؟

فلسطینی خود اپنے معاملے کی نمائندگی پوری دنیا میں اور اقوام متحدہ میں کرتے ہیں۔ کیا اس نے 1948 سے ان کا مسئلہ حل کیا؟ یہ کتنا مختلف ہوگا اگر کشمیری (بلفرض جے کے ایل ایف) اس کیس کی اقوام۔متحدہ میں نمائندگی کریں۔

پی 5 (ویٹو ممالک) 

برطانیہ ہی اس سارے مسئلے کی جڑ ہے۔ امریکہ اور روس نے ہمارے خلاف ویٹو کیا۔ فرانس؟ واقعی؟ کیا اپکو واقعی لگتا ہے کہ فرانس انسانی ہمدردی کی بنا پر آپکی مدد کرے گا؟

 چین: چین آزاد کشمیر کی حمایت کیوں کرے گا؟ کیا چین ویٹو نہیں کرے گا اگر فرانس ، برطانیہ اور امریکہ آزاد کشمیر کوجنوبی  ایشیا میں ایک اور اسرائیل کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور اس خیال کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں (امریکہ ہر صورت یہاں اپنی کالونی قائم کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ چین پر نظر رکھی جا سکے)؟ اور چین کیا انکھیں بند کر لے گا؟ چین سے اقصائی چن کون لے گا؟

جموں: ایک ہندو اکثریتی جموں ایک مسلم اکثریتی آزاد کشمیر یا 'کشمیر' کے ساتھ کیوں رہے گا؟ یہی حال لداخ کا بھی ہے۔ اس حقیقت کو کس طرح نظرانداز کیا جاسکتا ہے کہ ان دو خطوں (جموں کے  مسلم اکثریتی اضلاع کے علاوہ) میں بمشکل ہی ہندوستان کے خلاف کوئی تحریک چل رہی ہے۔ اور تو اور کارگل کے شیعہ مسلمانوں کی اکثریت بھی 'سیکولر' ہندوستان کے ساتھ اپنا مستقبل دیکھتی ہے۔

اور یہ  'آزاد' آزاد کشمیر کتنا عرصہ زندہ رہ سکے گا؟ ہم۔یہ فرض کرتے ہیں کہ پاکستان سے الگ ہو کر بھی پاکستان ہمارے ساتھ برادر ملک کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔

 کیا ہم نے واقعتا پاکستان میں بحثیت ایک غیر ملکی ہونے کے خیال کو اچھی طرح سے سوچا اور پرکھا ہے (لگ بھگ افغانیوں والا معاملہ)؟ مطلب پراپرٹی خریدنے اور کام کرنے کی کوئی آزادی نہیں!

بجٹ: بجٹ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جے کے ایل ایف کا کہنا  ہے کہ آمدنی کا بنیادی ذریعہ پانی ، ترسیلات زر اور قدرتی وسائل ہوں گے۔ کیا یہ دعوے واقعی دور اندیشی پر مبنی ہیں؟

پہلی بات: پانی فروخت نہیں کیا جاسکتا۔ یہاں تک کہ بھارت پاکستان کو پانی بیچ نہیں سکتا اور نہ ہی  اس سے رقم کما سکتا ہے۔ بجلی!!!کیا واقعتا” پاکستان کو کشمیر سے بجلی خریدنے کی ضرورت ہے ؟ 

پاکستان اکنامک سروے کی حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی حالیہ پیداوار (~ 35 میگا واٹ) تھی۔ یعنی ضرورت سے زیادہ پیداوار۔ مسئلہ بدانتظامی اور لائن لاسز ہے ، جو چند سالوں میں ختم ہوجائے گا(سی پیک کے تحت نئی لائنیں ڈل رہی ہیں)۔

 آزاد جموں وکشمیر کس کو  بجلی فروخت کرے گا؟ ہندوستان کو یا چین کو؟

ترسیلات زر یعنی Remittance ؟ AJK چیمبر آف کانفرنس کے سابق صدر نے کچھ سال پہلے بتایا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کی کل ترسیلات سالانہ 200 سے 300 ملین ڈالر سے تجاوز نہیں کرتی ہیں۔ پورے پاکستان کےمی کل ترسیلات زر 22 بلین ڈالر ہوتی ہیں۔ اگر ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے تناسب پر غور کریں: کشمیری: پاکستانی (9-10: 1) ، تو یہ زیادہ سے زیادہ 1 ارب ڈالر سالانہ بنتی ہیں (ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ 500 ملین ڈالر سے زائد ناں ہوں گی)۔

 لیکن ٹھہرئے!

ترسیلات زر براہ راست بجٹ کا حصہ نہیں ہوتیں ، اگرچہ یہ سینٹرل بینک اور کیش ان فلو کے لیے اہم۔ہیں تاکہ ملک میں آنے والے ڈالرز کی وجہ سے کرنسی کی ویلیو ناں گرے۔ لیکن اس سے حکومت کو بجٹ بنانے میں فائدہ صفر ہوتا ہے۔

 قدرتی وسائل؟ کیا ہم واقعی سنجیدہ ہیں کہ ہم درختوں کو کاٹنے اور بیچنے اور کانوں کی کھدائی کر کے اپنا بجٹ بنانا چاہتے ہیں۔ اور کن کانوں کی کھدائی؟ ہمارے پاس تو کوئی ثابت شدہ سونے کی کان بھی نہیں (بلوچستان کی طرح)۔ یا ہم یاقوت کے پتھر بیچیں گے؟

ٹورازم میں یقینا پوٹینشل ہے،لیکن ٹورازم تو تب آئے گا جب یہ ریاست بچ پائے گی۔

دفاع:  دفاع کو ہم بھول ہی جائیں تو اچھا ہے !! ہندوستان اور چین جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ کوئی سوچ بھی سکتا ہے کہ ہماری کیا حالت ہو گی؟ کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ چین اپکو تبتہہ اور اقصائی چن جھولی میں ڈال دے گا؟ لداخ پر چین نے بھارت سے تقریبا جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ کیا اپکو واقعی ایسا لگتا ہے کہ وہ اسکو ہری سنگھ کی نشانی سمجھ کر اپکو لوٹا دے گا؟ ہمارے قوم پرست احباب کے پاس یقیناکوئی۔منصوبہ ہو گا چین کو راضی کرنے کا۔ امید ہے وہ عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔

 ہمیں چین / روس کے خلاف برطانیہ اور مغرب کے پراکسی ہونے کے امکان کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ مغرب یقینی طور پر اس کے لئے ہماری مدد کرنا چاہتا ہے۔ کہ ایک چھوٹا سا اسرائیل یہاں بھی مل جائے اور اسکے خطے میں قدم جم جائیں۔ کشمیری جو ہر طرف سے پھنسے ہوے ہوں گے بڑی طاقتوں کے لیے ایک ترنوالہ ثابت ہونگے۔

آخری اور اہم بات:  آزاد جموں و کشمیر میں ایک بڑا طبقہ پاکستان نواز  ہے، اس کے بارے میں قوم پرست احباب کا کیا خیال ہے؟ کیا وہ صرف بیٹھ کر تماشا دیکھیں گے؟ یاد رکھیں ، وہ پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی کاروبار کرسکتے ہیں۔ تعلیم اور نوکریوں کے لئے کوئی کوٹہ نہیں۔ تین بڑی طاقتوں کے درمیان پھنسا ہوا ایک خطہ جس کو اپنی تجارت کے لیے بھی پاکستان سے پورٹ چاہیے ہو گی، ایک شدید اندرونی کشمکش میں الجھ جائے گا۔

اور ہاں، ہم کیسے اس بات کو کس طرح نظرانداز کرسکتے ہیں کہ آزاد کشمیر کو پاکستان کو حصہ بننے کے لئے آزاد کرایا گیا ( اس حصہ بننے کی نوعیت الحاق کی ہو گی یا انضمام می،یہ فیصلہ کشمیریوں کو ہی کرنا ہے)۔ اب اچانک آزاد کشمیر کے لوگ بھلا کیوں پاکستان سے پیٹھ پھیرنے پر راضی کیوں ہوں گے؟

اس حقیقت کو بھی فراموش نہ کیجیے کہ ایک “خود مختار “ کشمیر زیادہ مشکل کام ہوسکتا ہے۔ نہ صرف یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے (وہاں کوئی تیسرا آپشن نہیں) بلکہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے لئے بھی غیر یقینی کی پیدا کر سکتا  ہے۔ خدا جانے کل یہ چھوٹا سا ملک کتنوں کے لیے سر درد بن جائے۔ بھلا کیوں چین،انڈیا، پاکستان اور روس اس بات کی اجازت دیں گے؟ یہ ایک تلخ عالمی حقیقت ہے۔

ان سب باتوں کے کہنے کا مقصد یہی ہے کہ  اہلیان کشمیر کو سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ خودمختار کشمیر کا معاملہ اتنا سیدھا بھی نہیں۔

ترجمہ: اسعد فخرالدین 

مکمل تحریر >>